آئینی ترمیم کے حوالے سے سب کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر مرکوز ہو گئیں ، حکومت اور اپوزیشن اتحاد نے مولانا فضل الرحمن سے حمایت کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی پر مشتمل حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے جے یو آئی سربراہ سے حمایت کی درخواست کی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، پی ٹی آئی وفد میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور حامد رضا شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے جے یو آئی سربراہ سے اپوزیشن اتحاد کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ، ملاقات میں حکومتی آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کے نکات پر بات چیت کی گئی۔