0

پنجاب میں بجلی قیمتو ں میں کمی کےاعلان پروزیراعظم نے کیا کہا؟

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 500یونٹ تک صارفین کیلئے فی یونٹ 14روپے کا ریلیف احسن اقدام ہے،پنجاب میں بجلی صارفین کو ریلیف نواز شریف اور مریم نواز کا عوام دوست اقدام ہے۔

قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح رکھا،ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب کاٹ کر 200یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا۔

بجلی چوری کیخلاف اقدامات اور بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے کوشاں ہیں،معیشت کے استحکام کے بعد لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے،عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کے لیے کام ہو رہا ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply