0

5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دے دی۔ 2024 تا 2029 پروگرام کے تحت 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ جائزے کے بعد مزید ادارے بھی نجکاری پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت 3 مراحل میں اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا نجکاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری بجلی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ پروگرام کے تحت 3 مراحل میں اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

نجکاری دو مراحل میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد، اسلام آباد، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری ہو گی۔ لیسکو، میپکو، پیسکو، ہیسکو، سیپکو اور حیسکو کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

2024 تا 2029 پروگرام کے تحت 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ جائزے کے بعد مزید ادارے بھی نجکاری پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری بھی ہو گی۔ پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی فہرست میں شامل ہے۔ نجکاری کے لیے منظور شدہ اداروں کا جامع نجکاری پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply