0

خیبرپختونخوا ،ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی حکومت کے تحت خیبرپختونخوا کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اینڈ ٹیلی میڈیسن سینٹر کے قیام پر غور کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا ٹیلی میڈیسن سینٹرز کے قیام کا مقصد بچوں کی شرح اموات میں کمی لانا ہے،سینٹرز سے بچوں کو ایمرجنسی علاج کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی،صوبے میں9 ایمرجنسی رومز اور 100 ٹیلی میڈیسن سینٹر کے قیام کی تجویزہے۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری سےایمرجنسی رومزاور سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائےگا ،انہوں نے جلد ہوم ورک مکمل کرکے کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply