0

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ،خواجہ آصف نے بڑا اعلان کردیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی ملکی سالمیت کیخلاف جارہی ہے،بیرونی طاقتوں کو جاکرآمادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان مخالف باتیں کریں،ہم کہتے ہیں پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

آئین کی جو بھی خلاف ورزی کرے اس پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے،پی ٹی آئی کامقصد صرف اور صرف اقتدار کاحصول ہے،مجھ پر بھی آرٹیکل6 کی کارروائی ہوئی تھی۔

پارلیمنٹ میں اتحادیوں کیساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ کسی ادارے کی عزت زیادہ ہے اور کسی کی کم،9مئی کو شہدا کے خون،ان کے مجسموں کی توہین ہوئی۔

ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے،جو سائل ہی نہیں تھااس کے حق میں فیصلہ دیا گیا،توہین عدالت جب بھی لگی سیاستدانوں پر لگی،سٹنگ وزیر اعظم کیخلاف سازش ہوئی، دھرنے دیے گئے۔

عام آدمی کو سمجھ آرہی تھی، عدالتوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی،عدلیہ موسموں کی تابع نہیں ہوتی، بلکہ آئین کی تابع ہوتی ہے،سیاست سیاست کھیلتے ہوئے ملک کانقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کے دور میں خصوصی عدالتیں بنیں، لوگوں کو سزائیں ہوئیں،9مئی ملکی تاریخ میں ایک سیاہ دن تھا،9مئی کو جو کچھ ہوا وہ براہ راست پاکستان پر حملہ تھا۔

سب سے زیادہ دہشتگردی خیبرپختونخوا میں ہورہی ہے،خیبرپختونخوا حکومت آپریشن میں حصہ لینے سے انکارکررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply