0

اپنی سیاست کیلئے ملکی معاملات خراب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی محمد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم ملکی معاملات کو اپنی سیاست کے لیے خراب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ مخالفین توشہ خانہ، عدت کیس سمیت دیگر کیسز میں اوندھے منہ گر پڑے ہیں۔ ہم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس جماعت پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں اس کے پیچھے 25 کروڑ عوام ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک ایک کیس تاش کے پتوں کی طرح گر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں اس کا مطلب ہے آپ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ ملکی معاملات کو ہم اپنی سیاست کے لیے خراب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آپ چاہیں ہمیں دہشت گرد کہیں لیکن ہم آپ کو دہشت گرد نہیں کہیں گے۔ آپ کی سیاست میں کرپشن کا زنگ ہے اور آپ کی سیاست میں میرٹ کی خلاف ورزی اور اقربا پروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو میرٹ کی بنیاد پر چلانا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply