0

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئےخزانے کے منہ کھول دئیے

ملک کے پالیسی اور آئین ساز اداروں نے افسران و ملازمین کوگزشتہ مالی سال 2024-2023 میں ایک ارب 81 کروڑ روپے اعزازی تنخواہوں کی مد میں دیئے ہیں ۔

موقر قومی اخبار کے مطابق مذکورہ اداروں میں قومی اسمبلی، سینیٹ، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس وسیکرٹریٹ ، الیکشن کمیشن ،کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت پارلیمانی امور، وزارت خزانہ ، ایف بی آر ، آڈیٹر جنرل پاکستان شامل ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ افسران و ملازمین کو سب سے زیادہ 40 کروڑ روپے سے زیادہ اعزازی تنخواہیں دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو 28 کروڑ 18 لاکھ روپے، ایوان صدر سیکرٹریٹ و ہاؤس کے افسران و ملازمین کو 23 کروڑ سے زائد ، وزیر اعظم ہاؤس وسیکرٹریٹ کے ملازمین کو 28 کروڑ 28 لاکھ روپے ، آڈیٹر جنرل پاکستان کے ملازمین کو چار کروڑ 57 لاکھ روپے ، کابینہ ڈویژن کے ملازمین کو 7 کروڑ 40لاکھ روپے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ملازمین کو دو کروڑ 58 لاکھ روپے، وزارت خزانہ کے ملازمین کو 23 کروڑ روپے، ایف بی آر کے ملازمین کو 26 کروڑ روپے، وزارت پارلیمانی امور کے ملازمین کو چار کروڑ 13 لاکھ روپے اعزازی تنخواہوں کی مد میں دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply