سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد فورسزاور شہریوں کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔