0

پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروارہی ہے، بیرسٹر عقیل

وفاقی حکومت ملک مخالف عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹربیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، لیکن مخصوص جماعت دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے ، ملک مخالف عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام حدیں پار کردی ہیں، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے، ملک مخالف سازشیں کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروارہی ہے، امریکی اراکین کانگریس کو لابنگ فرمز کے ذریعے ہائر کیا گیا، پی ٹی آئی پاکستان کیخلاف ایجنڈے کو زور شور سے پروموٹ کررہی ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کیخلاف ایک مہم چلائی ہوئی ہے، جوقرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی اس کے تانے بانے پاکستان دشمنوں سے جا کے ملتے ہیں۔

حکومت پاکستان کو علم ہے کہ کون کونسے لوگ اس مہم کے پیچھے ہیں، آپ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کرسکتے ہیں لیکن ریاست کیخلاف نہیں، ریاست کیخلاف اپوزیشن کرنے کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کے تانے بانےایک مخصوص سیاسی جماعت سے جا کے ملتے ہیں، آخر کیا مجبوری ہے آپ کی کہ آپ پاکستان کیخلاف مہم چلا رہے ہیں ،ان سب کا ایجنڈا صرف یہی ہے کہ ہم ہیں تو پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply