0

کرکٹ کے علاوہ بھی دیگر کھیل اور کھلاڑی ہیں، علی ظفر

پاکستانی اداکار، گلوکار اور پروڈیوسر علی ظفر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد دیگر کھیلوں کو سپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘دنیا میں کرکٹ کے علاوہ بھی دیگر کھیل اور کھلاڑی ہیں، ویلڈن نوح بٹ! آپ چھاگئے۔’

انہوں نے پاکستانی ویٹ لفٹر حیدر سلطان کی گولڈ میڈل جیتنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جیسا میں نے کہا تھا۔’

خیال رہے کہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی ازبکستان میں ہونے والے اسٹرانگ مین گیمز میں بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اسی طرح پاکستانی ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے برکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply