عید الاضحیٰ کے موقع پر راولپنڈی کے ‘دھماکا’ نامی بیل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مالک کی طرف سے قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک سے بڑھ کر ایک قربانی کے جانور عید الاضحیٰ کے موقع پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسے میں راولپنڈی کی مویشی منڈیاں بھی پیچھے نہیں جہاں موٹے تگڑے، لمبے اور چھوٹے مختلف اقسام کے جانور شہریوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
اسی راولپنڈی کی منڈی میں ایک کروڑ روپے کے ‘دھماکا’ نامی بیل کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ شہری دور دور سے آکر اس بیل کے ساتھ تصویریں بناتے نظر آرہے ہیں جس کی قیمت 1 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
راولپنڈی کی مویشی منڈی میں ‘دھماکا’ بیل کے علاوہ ‘دلکش’ نامی بیل بھی توجہ کا مرکز ہے جس کی ڈیمانڈ 25 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔