0

سانگھڑ، ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی لے جاکر مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی میں مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ میں زخمی ہونے والے اونٹ کو کراچی منتقل کررہے ہیں۔ نجی سماجی ادارے کی جانب سے مکمل علاج کرتے ہوئے زخمی اونٹ کی مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

اس حوالے سے سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان اور اونٹ کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے۔ انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اونٹنی کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔

خیال رہے کہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply