لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تجوڑی روڈ نزد ملنگ اڈہ میں آپریشن کیا گیا تو وہاں موجود مسلح دہشتگردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مارے جانیوالے ولی اللہ عرف ولی ولد حضرت علی ساکن بچکن احمد زئی ضلع لکی مروت کے قبضہ سے اسلحہ اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔
کمانڈر ولی کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ کا مقامی کمانڈر اور کمانڈر عتیق الرحمن عرف ٹیپو گل مروت کا داماد تھا۔ وہ سی ٹی ڈی بنوں، ٖڈی آئی خان پولیس کو بم دھماکوں، پولیس و سکیورٹی فورسز پر حملوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔