ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل ٹولے نے کرکٹ شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے، سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے، ملک کے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ دار براہ راست وزیراعظم اور محسن نقوی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین ایک پروفیشنل ذمہ دار بندہ ہونا چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکمرانوں نے کھیل کے شعبے میں بھی عہدوں کی بندر بانٹ کی ، محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، کھیل کے میدان کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔