0

مہنگائی بلند ترین سطح پر، سرمایہ کاری کم، شہباز شریف اپنا اعتبار کھوچکے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کم، مہنگائی زیادہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اپنا اعتبار کھوچکے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب اور حالیہ بجٹ 2024-25 پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بجٹ میں اشرافیہ کو بچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنا اعتبار کھوچکے ہیں۔ آپ جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں، ان کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کم ترین اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، صنعتکار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں، نوجوان مایوس، برین ڈرین عروج پر ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply