وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر شہباز شریف نے امیر قطر اور عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس دوران عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان اور عوام کی صحت اور خوشحالی کے حوالے سے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمان کے سلطان کی طرف سے بھی شہباز شریف کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور امن کے قیام کے لیے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔