لاہور: کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کو کچھ نہیں دیا گیا۔
کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ہر کسی کو اعتماد میں لیا گیا لیکن کسان کو پوچھا تک نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ کسان آج رو رہے ہیں اور وہ عید پر اپنے بچوں کو کپڑے تک خرید کر نہیں دے سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
خالد حسین نے کہا کہ کسان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے۔ گندم خریدی نہیں گئی اور جب ہم اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں تو ہم پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان نے گندم کی رقم سے بچوں کی شادیاں رکھی ہوتی ہیں۔ صنعت کے لیے بجلی 30 روپے اور کسان کے لیے 70 روپے یونٹ ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟
کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ اس بجٹ میں کسان کو ایک روپے کا ریلیف نہیں ملا۔ خدارا ہم کسانوں سے گندم نہیں لینی تو ہمیں باہر فروخت کرنے دیں۔