0

یوم تشکر ، وفاق اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے

یوم تشکر
بھارتی جارحیت کے جواب میں معرکہ حق میں فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔

فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں، ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

ملک بھر میں یاد گار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے، یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply