0

بشری بی بی کا میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے منع کر دیا ہے۔ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشری بی بی نے خون کا سیمپل نہیں دیا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے عملے نے لے لیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم پر ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں ہوا ہے۔ ان کے پمز اسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply