0

اہم دستاویز لیک اور پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اہم دستاویز لیک اورپھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے اہم دستاویز لیک اورپھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق جاری مراسلہ میں وزارتوں کے افسران کو کلاسیفائیڈ معلومات،اہم دستاویزکی سیکریسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام وزارتوں،ڈویژنز میں اہم معلومات دستاویزات کی سیکریسی یقینی بنائی جائے۔تمام وزارتوں ڈویژنز افسران، ملازمین کو دستاویزکی سیکریسی یقینی بنانے کی سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سرکاری دستاویزلیک اور معلومات پھیلانے والے یکساں قصور وارتصورہوں گے۔

ذرائع کے مطابق معلومات لیک اور پھیلانے والوں کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت کارروائی ہوگی، اہم معلومات لیک کرنے والوں کو دو سال کی سزا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply