پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ڈبلن سے لیڈز پہنچ گئی، 22 مئی کو دونوں ٹیمیں مدِ مقابل آئیں گی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کی سرزمین پر پڑاؤ ڈال دیا۔ پاکستان ٹیم آج ایک روز آرام کرنے کے بعد جمعہ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئںٹی 22 مئی کو لیڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا 28 مئی کو ویلز اور آخری میچ 30 مئی کو لندن میں ہوگا۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم لندن سے امریکا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی۔ ورلڈکپ کا پہلا میچ 2 جون کو امریکی ریاست ٹیکساس میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کی جانب سے اب تک ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اسکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے آخری تاریخ 24 مئی ہے۔