اسلام آباد انتظامیہ اور سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے وفاق میں نان روٹی کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق اسلام آباد کے اربن ایریا میں روٹی 18 اور نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح اسلام آباد کے رورل ایریا میں روٹی 16 اور نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔
اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مؤقف اپنایا کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے۔ پریس کانفرنس ہو رہی ہیں کہ ہم نان روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے اور سیل تندور ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کیا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت ہو گئے تھے۔ عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔