0

ایبٹ آباد، 77 سال سے پکی سڑک کے منتظر دکھن پیسر کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کام شروع کردیا

77 سال سے پکی سڑک کے منتظر ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں پیسر کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنٹریکٹ کا کام شروع کردیا۔

ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں دکھن پیسر کے دیہاتیوں نے خودداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔  انگریز دور میں بنائی گئی ٹوٹی پھوٹی کچی سڑک پر اپنی مدد آپ کے تحت  سٹرک کی کارپیٹنگ کا کام شروع کردیا۔

77سالوں سے ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں پیسر کے رہائشی پکی سڑک کے منتظر تھے۔ گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے کام شروع کردیا ہے۔ اس گاؤں کا خیبرپختونخواہ اسمبلی سے حلقہ نمبر 43 ہے جہاں سے پی ٹی آئی کے سردار رجب علی عباسی کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 سے دو بار سابق وزیر اعظم نواز شریف ایم این اے منتخب ہوئے۔ اس حلقے سے تین بار مرتضیٰ جاوید عباسی بھی ایم این اے منتخب ہوئے جبکہ دو اسی حلقے سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے والد بھی ایم این رہے۔

گزشتہ دس سال میں یہاں پی ٹی آئی کی تیسری بار صوبائی حکومت بھی برسراقتدار آچکی ہے۔ اس حلقے سے موجودہ ممبر قومی اسمبلی اصغر علی خان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جنہوں نے مسلم لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی کو 1 لاکھ 4 ہزار 993 ووٹ لے کر شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply