0

سپریم کورٹ نے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات 2024 اور ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا۔

جسٹس منیب اختر نے عمر فاروق کاغذات نامزدگی کیس میں تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ عمر فاروق این اے 99 فیصل آباد اور پی پی 107 سے آزاد امیدوار تھے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ دوہری شہریت اور اثاثوں سے متعلق حلف نامے کا عدالتی فیصلہ انتخابات 2018 کے لیے تھا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ حبیب اکرم کیس میں دیا گیا بیان حلفی کا فیصلہ انتخابات 2024 پر لاگو نہیں ہوتا جبکہ انتخابات 2024 اور ضمنی انتخابات میں بیان حلفی نہ دینے کی بنیاد پر امیدوار کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اگر مفرور اشتہاری انتخابات کے لیے اہل ہوسکتا ہے تو صرف مفرور کیسے نہیں ہوسکتا؟

یہ بھی پڑھیں: 

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اس بات کا جائزہ نہیں لیا کہ عمرفاروق فوجداری مقدمہ میں ضمانت لے چکا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے تصدیق شدہ بیان حلفی نہ ہونے اور مفرور ہونے پر کاغذات مسترد کیے تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے کاغذات بحال کیے اور ہائیکورٹ نے دوبارہ مسترد کر دیئے تھے۔

فیصلے میں کہا گیا سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں عمر فاروق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply