گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر مجھ سمیت سب کو اعتماد ہے اور سپریم جوڈیشل کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ ایسے ملکوں میں کون سرمایہ کاری لے کر آئے گا جہاں صبح شام فیصلے بدلتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اور عوام معاشی بحران سے نکلنا چاہتے ہیں۔ حکومت میں ہو تو ان کو اچھا کہتے ہیں جب حکومت میں نہ ہو تو برا کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کریں تو اس کے اثاثے فوری چیک کر لینے چاہیئیں۔ یہ وطن ہے تو ہم ہیں اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں تو لوگ سرمایہ کاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق آنے چاہیئیں۔ غریبوں اور عوام کے فیصلے سالوں میں نہیں آ رہے لیکن لاڈلوں کے گھنٹوں میں آ رہے ہیں۔ ہمارے لیے سارے ججز احترام کے قابل ہیں اور اعلیٰ عدلیہ پر ہمارا اعتماد ہے۔ میں چاہتا ہوں وہ اعتماد قائم رہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا سوال یہی ہے موڈ بدلا، ہوا بدلی اور فیصلے بدلے۔ پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ بار اور جوڈیشری کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سپریم کورٹ نے بھٹو کیس میں غلطی کو مانا ہے۔