0

ٹی پی کینال کھولنے پر سندھ حکومت کا وفاق سے احتجاج

سندھ حکومت نے ٹی پی کینال کھولنے پر وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ ٹی پی کینال کے ذریعے سندھو دریاءسے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے،پنجاب ، جہلم اورچناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریائے سندھ کا پانی دے رہا ہے۔

سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے،سکھر بیراج پر 4 ہزار ،کوٹری بیراج پر 2300 کیوسک پانی کم مل رہا ہے۔

وفاق اور ارسا سندھ کے ساتھ انصافیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،تونسہ پنجند لنک کینال میں پانی کا بہاؤ بڑھانا سراسر ناانصافی ہے۔

سندھ کی عوام میں اس اقدام سے بے چینی بڑھ رہی ہے،پنجاب، وفاق اور ارسا کے رویے پر قیادت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply