0

موٹر سائیکل و لوڈر رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل و لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل و لوڈر رکشوں پر پابندی کیلئے مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق غیر معیاری موٹر سائیکل و لوڈر رکشوں پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل رکشوں پرعموما 6 سے 8 سواریاں بٹھائی جا رہی ہیں، موٹر سائیکل مسافر بردار و لوڈر رکشوں کی تیاری میں قوانین کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا،رکشوں کی تیاری کے دوران غیر لائسنسی فرمز اور مقامی ورکشاپس ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتی۔

ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے رکشے کا توازن برقرار نہیں رہتا، اکٹر بریک لگانے سے جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

مراسلے کے مطابق شہر میں مسافر بردار اور لوڈر رکشے اوور لوڈنگ کرتے ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، ڈرائیورز کی بڑی تعداد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں اور نہ ہی رجسٹریشن کروائی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے منظوری کے بعد مراسلہ پنجاب حکومت کو بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply