0

راولپنڈی،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،شدیدژالہ باری

شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ،سیکٹرجی 6 اورسیکٹرآئی 9 کے اطراف میں شدید ژالہ باری ،بارش اورتیز ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بلیوایریا،ترنول سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے،گھر کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا،وزارت داخلہ کے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

راولپنڈی میں بھی بادل برسے،کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،لنڈی کوتل میں بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف جگہوں پر طغیانی آگئی ،کچرو کوچہ میں سیلاب گاڑی بہا کر لے گیا۔

صوابی شہر و گردونواح میں آندھی و تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ،موسم خوشگوار ہوگیا،تخت بھائی میں ہلکی ہلکی بارش جاری ہے،بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply