اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز ٹرانسفر کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے آئینی پٹیشن واپس لینے کیلئے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا ہے، یہ لیٹر بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کی جانب سے جاری کیا گیا اور درخواست واپس لینے کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔









