0

ایران میں قتل ہونیوالے 8 افراد کی میتیں آج پاکستان پہنچنے کا امکان

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کر دی گئیں۔

جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو مبینہ طور پر 12 اپریل کو ایران کے ضلع مہرستان میں ایک ورکشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

میڈیکو لیگل طریقہ کار اور ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کر کی گئی تھیں تاہم منگل کی رات تک لاشیں تفتان بارڈر کراسنگ پر نہیں پہنچی تھیں۔

تفتان میں حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے نے انہیں مطلع کیا ہے کہ لاشیں آج بدھ  کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply