کراچی، ملیر پولیس نے چھاپہ مارکر کولڈ ڈرنک بنانے والی جعلی فیکٹری پکڑی لی۔
کراچی ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت مشروبات تیار کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مشینری، خام مال اوردیگرسامان برآمد ہوا اورجعلی کولڈ ڈرنک کی فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔
ملیرپولیس کا کہنا ہے کہ مضرصحت مشروبات تیارکرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔