پشاورمشیر سیاحت زاہد چن زیب کے زیر استعمال 6 سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے وزیراعلی علی امین گنڈا پورکے مشیرسیاحت زاہد چن زیب کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں مشیر کے زیراستعمال اتھارٹی کی 5 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل ہے۔
ذرائع کے مطابق مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ مشیر سیاحت 400 لیٹر پیٹرول بھی اتھارٹی سے لے رہے ہیں، ہم نیوز معاملے پر زاہد چن زیب کا مؤقف لینے کی کوشش کررہا۔
دوسری طرف صوبائی دارالحکومت پشاورمیں دیگرمحکموں کی سرکاری گاڑی اوقات کے ختم ہونے کے باوجود رات گئے قہوہ خانے پرموجود ہوتی ہیں۔