لاہور سمیت پنجاب بھر میں تبادلوں کیلئے 6000 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے لئے تبادلہ جات کا شیڈول جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق 13 اپریل مقررہ کردہ تاریخ تک 5 ہزار 9 سو 23 اساتذہ نے اپلائی کیا۔
اوپن میرٹ ریگولر کیٹگری میں 4 ہزار 3 سو 25 اساتذہ نے اپلائی کیا، باہمی اور تقرری کے منتظر 1 ہزار 5 سو 98 اساتذہ نے اپلائی کیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کاغذات کی تصدیق کرنا شروع کردی، یکم مئی تک تبادلوں کے احکامات جاری کئےجائیں گے، تین ہزار سے زائد خواتین ،2 ہزار 8 سے زیادہ مرد اساتذہ نے اپلائی کیا۔