وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ٹرینیں آؤٹ سورس کر رہےہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے اسکولزکوبھی آؤٹ سورس کر رہے ہیں، ریلوے کے 8 میں سے 7 اسپتال آؤٹ سورس کر رہےہیں۔
وفاقی وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورسنگ محکمے کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی، اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو 30 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائےگا، پاکستان ریلوے اسٹریٹجک اثاثہ ہے، اس کی نجکاری نہیں ہو گی۔