0

پانی حساس معاملہ ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے،شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پانی حساس معاملہ ہے،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سندھ میں پانی کی قلت ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کو کیوں کھولا گیا؟ لنک کینالز کو مستقل بنیادوں پر نہیں کھولا جا سکتا،لنک کینالز کو صرف سیلابی موسم میں کھولنے کی گنجائش ہے۔

ٹی پی لنک کینال کو کھولنا نچلی سطح کے حصوں میں پانی کی مزید کمی کا باعث بنے گا،پیپلز پارٹی ہمیشہ پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی حامی رہی ہے۔

ہم پہلے ہی دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے کی مخالفت کر رہے ہیں،جب سسٹم میں پانی ہی موجود نہیں تو نئی نہریں کیسے بن سکتی ہیں؟پانی کوئی سیاسی ہتھیار نہیں بلکہ یہ ایک آئینی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply