ملک میں ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ آن لائن فراڈ کیسز کا انکشاف سامنے آیا ہے ،آن لائن فراڈ کیسز آن لائن کاروبار سے متعلق ہیں۔لاکھوں متاثرہ افراد نے ایف آئی اے کے ساتھ شکایات درج کرائیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایف آئی اے کے ساتھ سال 2024 میں ایک لاکھ 37 ہزارآن لائن فنانشل فراڈ درج کرائے گئے،832 کیسزفائل کیے گئے۔
آن لائن فراڈ کرنے والوں نے اربوں روپے کا فراڈ کیا،سائبرکرائم ونگ نے 12 سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا،65 کروڑ روپے فراڈیوں سے وصول کیے گئے۔
پچھلے تین سال میں آن لائن فراڈ میں چھ لاکھ شکایات درج کرائی گئیں،ان آن لائن فراڈ کیسز میں سینکڑوں ارب روپے کے مبینہ فراڈ کی شکایات درج کرائی گئی ہیں۔
The post appeared first on .