0

کراچی میں 17 اپریل سے 18 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 17 اپریل کی رات سے 18 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ 18 اپریل کو سندھ کے اضلاع جامشورو، نوشہروفیروز، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 17 اپریل کی رات سے 18 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جس میں سے کہیں ہلکی سے درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کو جیکب آباد، کشمور، سکھر، لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم پہلے سسٹم سے زیادہ مضبوط ہے، سسٹم سے بلوچستان کے 90 فیصد سے زائد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن کے مطابق اس سسٹم سے بلوچستان میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، 17 اپریل کی شام سے یہ سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply