0

روٹی کی قیمت چیک کرنے نواز شریف اور مریم نواز تندور پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے۔

نواز شریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا جبکہ نان بائی کو تاکید کی کہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے، نان کی قیمت 20 کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن آگئے ہیں 16 روپے سے زیادہ پیسے روٹی کے نہیں لینے۔ اگر 16 سے زیادہ کوئی مانگے تو ایک نمبر ہے اس پر رپورٹ کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی، وزیراعلیٰ نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تندور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply