لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پرمنگل کو سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے رانا عثمان غنی اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، تاہم بعد ازاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا ۔
بعد ازاں عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کو بطور ایم این اے بحال کر دیا۔