مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا۔
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی مسلم لیگ ن کے قائد کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیر اعظم کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔