ملک بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
حیدر آباد میں چار دن کے اندر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 250 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
حیدرآباد میں فی کلو گوشت کی قیمت600 سے بڑھ کر 850 روپے ہوگئی ہے، اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 700 روپے سے 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت ایک ہی روز میں 31 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، فی کلو گوشت کی قیمت 697 روپے مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 666 روپے فی کلو تھا، زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 463 اور پرچون قیمت 481 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔