پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53 یسے کا اضافہ کر دیا گیا،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگئی ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 290 روپے 38 پیسے ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے 30 اپریل تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دوسری جانب رواں مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر مارچ 2024 کے اختتام تک ملک میں 11.34 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 11 فیصد کم ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.80 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
مارچ میں ملک میں 1.15 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 3 فیصد اور گزشتہ سال مار چ کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے ۔
فروری میں ملک میں 1.12 ملین ٹن اور گزشتہ سال مارچ میں 1.11 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ما ہ میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل5 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 53 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔