ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 16 افراد کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اور ان افراد کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت رؤف حسن اور شاہ فرمان بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جبکہ 14 مارچ کو علیمہ خان طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔
جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ اور جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ذرائع کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔
جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اور نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔