0

آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام مسائل اور مطالبات رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام مسائل اور مطالبات رکھے۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے۔ملاقات میں ملکی استحکام سے متعلق تمام امور پر گفتگو ہوئی، امید ہے صورتحال اب مزید بہتر ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقات میں دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے بھی آرمی چیف سے ملاقات بارے تصدیق کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply