بگ کیٹس کو وائلڈلائف ایکٹ 1974 کے جدول دوئم میں شامل کرنے کی منظوری اور بگ کیٹس کو شیڈول 2 میں ڈالنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
شیر، چیتا، ٹائیگر، پیوما اورجیگوارکو رکھنے کیلئے پہلی بار قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ان جانوروں سے متعلق قانون نہ ہونےکی وجہ سے لوگ انہیں گھروں میں رکھتے تھے۔
ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر بگ کیٹس کو ظاہر کرنے پر پابندی ہو گی، گھروں میں رکھنے کیلئے کم ازکم معیار مقرر کیا گیا ہے۔
یہ جانور شہر سے باہر رکھے جا سکتے ہیں، شہر سے باہر منتقلی کیلئے وقت دیا جائےگا ، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی اور ایف آئی آر بھی درج ہو گی۔
ترمیم شدہ پنجاب فاریسٹ ٹرانزٹ رولز 2024 کے تحت اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم ہونگی، فاریسٹ آفیسرز کو قوانین کی خلاف ورزی پر ڈپو بند کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات ہونگے۔
نئے فاریسٹ ڈپو رولز 2024 کے تحت ڈپو کے قیام کے لئے ڈی ایف او کی اجازت لازمی اورڈپو مالکان کو سالانہ رجسٹریشن کی تجدید کروانا ہوگی۔
جنگل کی حد سے 5 میل کے اندر آرا مشین یا کوئلے کی بھٹی کے قیام کی اجازت نہیں، محکمہ جنگلات کے نئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئےاسپیشل اسکواڈ کا قیام کیا ہے۔









