0

لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد

لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا۔

مری کے علاوہ تمام اضلاع کے اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے،لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی، قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہوگی۔

ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگی۔

لاہور اورملتان میں ریسٹورنٹس صرف 4 بجے تک کام کریں گے،دونوں شہروں کے ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،دونوں شہروں میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی۔

ریسکیو 1122 اسموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا،8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا۔

تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل ا سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندور کو استثنیٰ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply