نوشہرہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے ،بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔
پشاور میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، موسم مزید سرد ہو گیا،بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بارشوں کا امکان ہے۔
کوہاٹ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی،کوہاٹ کے مختلف میدانی و پہاڑی علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
ضلع مہمند اور گردونواح میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی، بارش شروع ہوتے ہی لوگوں نے چادریں اوڑھنا شروع کردیں
ضلع خیبر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی،ضلع خیبر کے مختلف میدانی و پہاڑی علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
ادھر کرک کے مختلف علاقوں میں بھی سردی کی پہلی بارش ہوئی،بارش کی وجہ سے موسم کافی سرد ہو گیا،لوگوں نے گرم ملبوسات استعمال کرنا شروع کر دئیے،بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی ٹرپ کر گئی۔
لکی مروت میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم ٹھنڈا پڑ گیا،بارش سے دھند میں کمی کا امکان ہے،میانوالی کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا،کئی علاقوں کے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔
لیہ میں بھی شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے ،کروڑ لعل عیسن میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،ہلکی بارش نے موسم سرما کا آغاز کردیا،لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لیے۔
اٹک و گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،نشیبی علاقے ڈوب گئے ، امدادی ٹیمیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔