0

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی

مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی ، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیر کی دوپہرساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع ہونگے،قبل ازیں سپیکر سردار  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور  توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

بعد ازں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔اجلاس ختم ہونے کے بعد اراکین واپس روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا،لگتاہے نمبرز پورے نہیں تھے۔

نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سےآئینی ترمیم پیش نہ ہوسکی،میراخیال ہے کہ کل قانون سازی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply