0

سینیٹ کا اجلاس صبح 3 سے 4 بجے تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا

اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس صبح تین چار بجے تک جا سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سپریم کورٹ کو سیاست سے دور رہنا چاہئے،دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نےمجوزہ آئینی ترمیم پر حمایت کیلئے حکومت کو شرائط سےآگاہ کردیا۔

آئینی ترامیم کی حمایت کیلئے اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا، ساجد ترین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا حکومتی عہدیداروں کا سردار اختر مینگل کے علاوہ مجھ سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

سنیٹرجان بلیدی نے کہا مجوزہ آئینی ترمیم پرحکومت کی نیشنل پارٹی سےمشاورت ہوئی ہے،جن آئینی ترامیم پر مشاورت ہوئی ، نیشنل پارٹی ان پر حکومت کا ساتھ دے گی۔

آئینی کورٹ کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم کی نیشنل پارٹی حمایت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply