0

سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ سے متعلق بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اخترمینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے، سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply